کپواڑہ میں تیندوے کے حملے میں دو افراد زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 14 اپریل

سرحدی ضلع کپواڑہ کے کرالہ پورہ علاقے میں پیر کی صبح تیندوے نے خاتون سمیت دو افراد پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق کرالہ پورہ کپواڑہ میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب تیندوے نے دو افراد پراچانک حملہ کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ چیخ وپکار کی صدائیں بلند ہونے کے ساتھ ہی آس پاس موجود لوگ جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔

حکام نے زخمیوں کی پہچان75سالہ محمد عبداللہ وانی اور حفیظہ بیگم کے بطور کی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق تیندوے کو پکڑنے کی خاطر محکمہ جنگلی حیات نے جگہ جگہ پھندے نصب کئے ہیں۔

Share This Article