منوج سنہا کی بیساکھی کی مبارکباد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 13 اپریل

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بیساکھی کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے کہا: ‘ یہ ایک پروقار موقع ہے کہ ہم ‘ان داتا’ کسانوں کے تئیں اپنے گہرے تشکر کا اظہار کریں اور ملک کی ترقی میں ان کی انمول شراکت کا احترام کریں’ واضح رہے کہ بیساکھی کا تہوار سکھ مت کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس دن خالصہ کا استحکام ہوا تھا۔ یہ تہوار یکم بیساکھ یعنی 13 اپریل کو منایا جاتا ہے۔

منوج سنہا نے اس پر مسرت موقع پر لوگوں مبارکباد دیتے ہوئے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں بیساکھی کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔

انہوں نے کہا: ‘ یہ ایک پروقار موقع ہے کہ ہم ‘اناداتا’ کسانوں کے تئیں اپنے گہرے تشکر کا اظہار کریں اور ملک کی ترقی میں ان کی انمول شراکت کا احترام کریں’۔

انہوں نے دعا کی کہ اس سال بیساکھی سب کے لیے امن، خوشحالی اور خوشیوں کی نوید لے کر آئے۔

Share This Article