کوکرناگ میں معصوم کی مبینہ خود کشی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
ککرناگ/یکم فروری / بمڈورہ ککرناگ میں غم واندوہ کی صورتحال پیداہوئی کیونکہ یہاں ایک11سالہ لڑکانے پھانسی دیکراپنی زندگی کاخاتمہ کرڈالا۔کشمیر نیوزسروس کے مطابق ضلع اسلام آبادکے وی بم ڈورہ ککرناگ گاﺅں میں ا ُسوقت تشویش کی لہردوڑگئی جب یہاں پانچویں جماعت میں زیرتعلیم ایک 11سالہ لڑکے نے نامعلوم وجوہات کی بناءپرپھانسی دیکراپنی زندگی کاخاتمہ کردیا۔پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ کمسن صہیب منظورولدمنظوراحمدحجام ساکنہ بمڈورہ ککرناک نے گھرمیں خودکوپھانسی پرلٹکادیا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ لڑکے کونزدیکی صحت مرکزسے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیاگیاتاہم یہاں تعینات داکٹروں نے ابتدائی معائنے کے بعدہی اُسے مردہ قرادے دیا۔معلوم ہواکہ جب کمسن صہیب کی میت کوصورہ سے واپس آبائی گھرپہنچایاگیاتووہاں کہرام مچ گیا۔تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوپایاکہ مذکورہ نوعمرلڑکے نے یہ انتہائی قدم کس بناءپراُٹھایا۔پولیس تھانہ ککرناگ نے اس واقعے سے متعلق معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔
Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے