کولگام :مشتعل نوجوان فوج کے ساتھ اُلجھ پڑے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کولگام:۵جون: / ریڈونی بالا کولگام میں اُس وقت تشدد بھڑک اٹھا جب فوج کی سروے ٹیم گاؤں میں اچانک نمودار ہوئی ۔کے این این کے مطابق ریڈونی بالا کولگا م کے دیہات میں فوج کی ایک سروے ٹیم نے منگل کی صبح نمودار ہوئی ۔جونہی فوج گاؤں میں داخل ہوئی ،تو یہاں نوجوانوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنا شروع کردیا ۔ذرائع نے بتایا کہ نوجوانوں کو یہ محسوس ہوا ہے کہ گاؤں میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا ،تاہم فوج گاؤں میں سروے کیلئے داخل ہوئی تھی ،جو کہ ایک معمول کا عمل ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ گاؤں میں فوج کی چند گاڑیاں جونہی ہی داخل ہوئیں ،تو نوجوانوں کی ٹولیوں نے سڑکوں پر نکل کر فوج کی گاڑیوں پر پتھراؤ کر نا شروع کردیا ۔فوجی اہلکاروں نے مشتعل اہلکاروں کو تتربتر کرنے کیلئے ہوامیں گولیوں کے چند راؤنڈ چلائے ۔تاہم اس واقعہ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

Share This Article