باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Reading: کوئی بھی قوم بے گناہوں کے قتل عام کو برداشت نہیں کر سکتی: منوج سنہا
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Font ResizerAa
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • Home
  • ملٹی میڈیا
  • کشمیر
  • سرینگر
  • جموں
  • بھارت
  • ایشیا
  • بین الاقوامی
  • سیاست
  • خصوصی رپورٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • رائے
  • اداریہ
  • تعلیم
  • روزگار نیوز
  • آج کا اخبار
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
تازہ ترینکشمیرملٹی میڈیا

کوئی بھی قوم بے گناہوں کے قتل عام کو برداشت نہیں کر سکتی: منوج سنہا

Last updated: اکتوبر 21, 2024 1:17 شام
2 سال ago
Share
SHARE

سری نگر،21 اکتوبر

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پولیس کو گگن گیر سونہ مرگ ملی ٹنٹ حملے کے ملوثین کا سرغ لگا کر انہیں سخت ترین سزا دینے کے لئے تمام تر کوششوں کو بروئے کار لانے کی سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی قوم نے گناہوں کے قتل عام کو برداشت نہیں کرسکتی ہے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار یہاں پیر کو زیون میں واقع آرمڈ پولیس کمپلیکس میں منعقدہ ’یوم پولیس یادگاری تقریب‘ کے موقع پر خطاب کرنے کے دوران کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، ان کے مشیر ناصر اسلم وانی اور کابینہ وزرا اور ارکان اسمبلی موجود تھے۔انہوں نے کہا: ’کوئی بھی قوم یا شخص بے گناہوں کے قتل عام کو برداشت نہیں کر سکتا ہے‘۔ان کا کہنا تھا: ’ضلع گاندربل میں گذشتہ شب پیش آنے والا واقعہ بالکل نا روا ہے، بے گناہوں نے اپنی جانیں گنوائیں جس کو کسی بھی صورت میں بر داشت نہیں کیا جا سکتا ہے‘۔
منوج سنہا نے کہا: ’میں پولیس فورس سے تاکید کرتا ہوں کہ وہ اس واقعے کے ملوثین کی تلاش کرکے انہیں سخت ترین سزا دیں‘۔انہوں نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور غمزدہ کنبوں کے ساتھ تعزیت کیا۔
ان کا زور دے کر کہنا تھا: ’میں پولیس، فوج اور سینٹرل فورسز سے زور دیتا ہوں کہ وہ دہشت گردوں، دہشت گردی اور ان کے ’منٹرز‘ کے خلاف سختی سے نمٹنے میں کوئی کوتاہی نہ کریں‘۔انہوں نے کہا: ’جموں وکشمیر کی سرزمین سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے مجموعی کاوشوں کی ضرورت ہے‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا: ’ہمسایہ ملک سے دہشت گردی کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے، ان کی طرف سے جموں وکشمیر میں امن کو درہم و برہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، ہمیں ایسے عناصر سے سخت ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے جو جموں وکشمیر میں خرمن امن کو نذر آتش کرنے کے در پے ہیں‘۔انہوں نے پولیس کی مختلف محاذوں پر پیشہ وارانہ طریقے اور بہادری سے کام کرنے کی سراہنا کی۔
ان کا کہنا تھا: ’جموں وکشمیر پولیس بہادری، عزم، بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی مثال ہے،چاہے وہ امن و امان برقرار رکھنا ہو، ملی ٹنٹوں سے لڑنا ہو، جرائم سے نمٹنا ہو یا بارش یا برفباری میں لوگوں کی مدد کرنا ہو، پولیس ہمیشہ سب سے آگے رہتی ہے‘۔
منوج سہا نے کہا کہ لوگوں کو پولیس کے رول کو تسلیم کرکے ان کو بھر پور تعاون پیش کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ ’بے گناہوں کو چھیڑو مت اور گناہ گاروں کو چھوڑو مت‘ کی پالیسی پر برابر قائم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں پولیس اور دیگر فورسز کو ہدایات دی گئی ہیں جن کو گذشتہ چار برسوں سے عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے گذشتہ ایک سال کے دوران اپنی جانیں نچھاور کرنے والے بہادر جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا: ’جموں وکشمیر انتظامیہ ملک کے لئے دوران ڈیوٹی اپنی جانیں نچھاور کرنے والے جوانوں کے اہلخانہ کے تمام مطالبوں کو پورا کرنے کے لئے پر عزم ہے‘۔ان کا کہنا تھا: ’لوک سبھا انتخابات اور اور حال ہی میں منعقدہ اسمبلی انتخابات نے یہ بات ثابت کر دی کہ جموں و کشمیر کے لوگ جمہوریت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں‘۔مسٹر سنہا نے کہا کہ گذشتہ چار برسوں سے جموں وکشمیر کے نوجوان ترقی اور امن کے راستے پر گامزن ہیں۔انہوں نے کہا: ’جموں و کشمیر کے نوجوان سرکاری نوکریاں حاصل کرکے اور تاجر بن کے اپنے خوابوں کی شرمندہ تعبیر کر رہے ہیں‘۔ان کا کہنا تھا: ’جموں وکشمیر انتظامیہ اور پولیس جموں وکشمیر کو منشیات سے صاف و پاک بنانے کے لئے سخت محنت کر رہی ہے‘۔

You Might Also Like

ویڈیو: سکول کے اندر ہوئے پْر اسرار دھماکے میں 28 بچے زخمی، پلوامہ کے بیشتر علاقوں میں ماتم کی لہر
برطانوی وزیراعظم کا حجاب پہن کر مسجد کا دورہ
تلیل میں بھیانک آتشزدگی پانچ رہائشی مکان، مسجد شریف اور سرکاری اسکول خاکستر
پٹرول اور ڈیزل کے دام میں اتوار کو بھی آئی کمی، پیٹرول 20پیسے اور ڈیزل 18پیسے سستا ہوا
دہشت گردی کو ختم کرنے اور اسے ہوا دینے والوں کا احتساب کرنے کی ضرورت/راجناتھ سنگھ
Share This Article
Facebook Email Print
Previous Article گگن گیر سونہ مرگ واقعہ: علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری
Next Article گگن گیر سونہ مرگ واقعہ: اگر پاکستان،ہندوستان کے ساتھ دوستی چاہتا ہے تو وہ ایسا کرنا بند کر دے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

تابعنا

اعثر علينا على الوسائط الاجتماعية
FacebookLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow

النشرة الأسبوعية

اشترك في النشرة الإخبارية لدينا للحصول على أحدث مقالاتنا على الفور!
[mc4wp_form]
أخبار شعبية
تازہ ترین

کٹھوعہ واقعہ کی تحقیقات جاری،قصو رواروں کو بخشاءنہیں جائیگا:حکومت

By
8 سال ago
وزیر داخلہ امیت شاہ 9جنوری کو جموں وکشمیر وارد ہو رہے ہیں
ژالہ باری سے متاثرہ خاندانوں کو معاوضے کیلئے نقصانات کا جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی / سکینہ ایتو
دریا جہلم اور دیگر ندی نالوں میں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے:محکمہ فلڈ کنٹرول
کشمیر کا تنازع طاقت سے حل نہیں ہوسکتا /فوجی سربراہ
- الإعلانات -
Ad imageAd image
حالات فيروس كورونا العالمية

Confirmed

0

Death

0

معلومات اكثر: إحصائيات كوفيد -19
about us

نحن نؤثر على 20 مليون مستخدم ونعتبر شبكة أخبار الأعمال والتكنولوجيا رقم واحد على هذا الكوكب.

تجدنا على مواقع التواصل الاجتماعي

© Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
انضم إلينا!
اشترك في النشرة الإخبارية لدينا ولا تفوت آخر الأخبار والبودكاست وما إلى ذلك.
[mc4wp_form]
صفر بريد مزعج ، إلغاء الاشتراك في أي وقت.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?