کشمیر پر حکومت ہند کی پالیسی حقائق سے بعید:میر واعظ

By
6 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
All Parties Hurriyat Conference (APHC) Chairman Mirwaiz Moulvi Umar Farooq addresses a gathering prior to prayers marking the festival of Eid al-Adha at the Grand Mosque Jamia Masjid in Srinagar. --

تاخیری حربے موجودہ کشیدہ صورتحال کی اصل وجہ ،نوجوانوں کو پشت بہ دیوار کرنا غیر جمہوری عمل

سری نگر:۷،جون:/ کشمیر پر حکومت ہند کی پالیسی کو حقائق سے بعید قرار دیتے ہوئے میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ ایک طرف جنگبندی اور مذاکرات کا راگ الاپ رہے ہیں اور دوسری طرف کشمیر میں کشت و خون کے سلسلے کسی نہ کسی بہانے دراز کیا جارہا ہے۔کے این این کو موصولہ بیان کے مطابق میرواعظ نے مسئلہ کشمیر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان موجودہ کشیدہ صورتحال کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس خطے میں ہو رہے کشت و خون اور انسانی جانوں کا زیاں کسی بھی ذی حس انسان کیلئے خوشی کا باعث نہیں ہوسکتا تاہم حکومت ہندوستان کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے ضمن میں ان کی جانب سے اختیار کی جارہی حقائق سے بعید پالیسی اور تاخیری حربے موجودہ کشیدہ صورتحال کی اصل وجہ ہے میرواعظ نے کرناہ سیکٹر کے شمس بری علاقے میں شہید ہوئے عسکریت پسندوں شہید مدثر احمد اور شہید شیراز احمد کو ان کی شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری نوجوان ایک جائز جدوجہدمیں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں ۔ بیان کے مطابق میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے خلیفہ چہارم حضرت علیؓ کے یوم شہادت کے موقعے پر اس انسان کامل کی پوری زندگی کو مسلمانان عالم کیلئے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے ان کی مجاہدانہ اور سرفروشانہ حیات طیبہ کے ہر پہلو کو مسلمان اور پوری انسانیت کیلئے لازوال سرچشمۂ ہدایت قرار دیا ہے ۔رمضان المبارک کے عشرۂ نجات کے دوران وعظ و تبلیغ کے سلسلے میں آستانہ عالیہ حضرت پیر دستگیر صاحبؒ سرائے بالا امیراکدل میں نماز عصر سے قبل ایک بھاری دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ حضرت علیؓ نے اپنی پوری زندگی اسلام اور پیغمبر اسلام کے دفاع اور نصرت میں صرف کی اور اس عظیم ہستی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کی ولادت اللہ کے گھر خانہ کعبہ میں ہوئی ہے اور ان کی شہادت بھی اللہ کے گھر مسجد کوفہ میں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ اس مقدس ہستی کی پوری زندگی امت مسلمہ کیلئے قیامت تک رہنمائی اور رہبری کا فریضہ انجام دیتی رہیگی۔انہوں نے حضرت علیؓ کی اسلام اور انسانیت کے تئیں گرانقدر خدمات ، ایثار و قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تادم شہادت اسلام کے ہر مشکل اور آڑے وقت میں شجاعت اور استقامت کاوہ بے مثال مظاہرہ کیا جس کو تاریخ اسلام میں ایک زریں باب کی حیثیت حاصل ہے ۔میرواعظ نے مسئلہ کشمیر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان موجودہ کشیدہ صورتحال کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس خطے میں ہو رہے کشت و خون اور انسانی جانوں کا زیاں کسی بھی ذی حس انسان کیلئے خوشی کا باعث نہیں ہوسکتا تاہم حکومت ہندوستان کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے ضمن میں ان کی جانب سے اختیار کی جارہی حقائق سے بعید پالیسی اور تاخیری حربے موجودہ کشیدہ صورتحال کی اصل وجہ ہے۔ میرواعظ نے کرناہ سیکٹر کے شمس بری علاقے میں جاں بحق ہوئے عسکریت پسندوں مدثر احمد اور شیراز احمد کو ان کی شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری نوجوان ایک جائز جدوجہدمیں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت ہندوستان اور اس کے ریاستی حواری جنگبندی اور مذاکرات کا راگ الاپ رہے ہیں اور دوسری طرف کشمیر میں کشت و خون کے سلسلے کسی نہ کسی بہانے دراز کیا جارہا ہے اور آئے روز کشمیری حریت پسند عوام کو طاقت اور تشدد کے بل پر پشت بہ دیوار کرنے کے ہر غیر جمہوری اور غیر انسانی حربے بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ میرواعظ نے رواں تحریک آزادی کی کامیابی اور شہیدوں کے اس عظیم مشن کو تکمیل کے مرحلے تک لیجانے کیلئے آپسی اتحاد اور فکری و ذہنی یکسوئی کو کامیابی کا ناگزیر تقاضا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قوم نے گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنی جائز اور مبنی برحق جدوجہد میں بے مثال جانی ومالی قربانیاں پیش کی ہیں اور کررہے ہیں اور ان قربانیوں کا تقاضا ہے کہ پوری قوم اتحاد اور اتفاق کے بے مثال پرچم کو تھام کر تحریک کے تئیں اپنی وابستگی اور استقامت کا مظاہرہ کرے۔

Share This Article