کشمیر میں 26 سے 29 اپریل تک برف وباراں کی پیش گوئی

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
کہیں ہلکی تو کہیں تیز ہوائیں چلیں , بادل بھی برسے.

سرینگر، 23 اپریل

محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 26 اپریل سے 29 اپریل تک برف و باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے جس دوران میدانی علاقوں میں رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 26 اپریل سے 30 اپریل تک دوا پاشی وغیرہ کرنے کے کام معطل رکھیں۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سری نگر مختار احمد نے بتایا کہ وادی میں 25 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم دوپہر کے بعد کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 26 اپریل سے 29 اپریل تک رک رک کر بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران وادی میں کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے اور تیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔
کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 26 اپریل سے 30 اپریل تک دوا پاشی وغیرہ کرنے کے کام معطل رکھیں۔

دریں اثنا وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت6.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Share This Article