کشمیر میں نارمسلی کے حکومتی دعوے غلط:عمر عبداللہ

سری نگر جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ وادی کشمیر میں نارمسلی کے حکومتی دعوے ہر بار غلط ثابت ہورہے ہیں۔ وہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں مسلح تصادم کے مقام پر ہونے والی جھڑپوں میں ایک جواں سال خاتون کی ہلاکت کے واقعہ پر اپنا ردعمل ظاہر کررہے تھے۔ مسٹر عبداللہ نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’ہربار جب حکمران طبقے میں سے کوئی کہتا ہے کہ کشمیر کی صورتحال نارمل ہے اور احتجاجوں کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے، تو(جنوبی کشمیر میں خاتون کی ہلاکت)جیسے سانحات پیش آجاتے ہیں‘۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے