کشمیر میں موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں، مزید بارشوں کا امکان

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر:28جولائی

وادی کشمیر میں دگرگوں موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران صوبہ جموں کے بعض علاقوں میں صبح اور شام کے وقت بھاری بارشیں ہوسکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 29 سے 31 جولائی تک موسم جزوی یا عام طور پر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کچھ جگہوں پر بارشوں کا بھی امکان ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں یکم سے 3 اگست تک بھی موسم جزوی طور ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور اس دوران بھی ایک دو جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 28 جولائی کو کہیں کہیں سیلابی ریلے، مٹی کے تودے اور زمین کھسکنے کے خطرات ہیں۔

لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دریائوں اور ندی نالوں کے نزدیک جانے سے احتیاط کریں۔

یو این آئی۔

Share This Article