کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 26 جولائی

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔تاہم اس دوران کہیں کہیں بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 26 اور 27 جولائی کو موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے اور اس دوران کہیں کہیں بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 28 سے 30 جولائی تک رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ اس دوران جموں صوبے میں کچھ مقامات پر صبح یا شام کے وقت تیز بارشیں ہوسکتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بعد میں یکم اگست سے 3 اگست تک موسم ایک بار پھر گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے اور اس دوران کئی مقامات پر شام دیر گئے یا صبح کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ جموں و کشمیر میں 28 سے 30 جولائی تک کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارشیں ہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دوران کمزور مقامات پر سیلابی ریلے، لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر بھی کھسک آسکتے ہیں۔کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کاشتکاری سے متعلق سرگرمیاں بحال کر سکتے ہیں۔

Share This Article