کشمیر میں امسال بھی چلہ کلان خشک موسم کے بیچ تخت نشین ہوگا/محکمہ موسمیات

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, JAN 28 (UNI) Icicles formed hanging over a roof as chilly weather conditions further tightens grip following minimum temperature dipped several degrees below normal throwing life out of gear in Kashmir valley on Thursday. UNI SRN PHOT 7.

سری نگر،19 دسمبر
وادی کشمیر میں امسال سردیوں کا بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان خشک موسم کے بیچ اپنے تختہ اقتدار پر براجمان ہونے والا ہے۔بتادیں کہ وادی میں چلہ کلان 21 دسمبر سے شروع ہونے والا ہے اس کے چالیس روزہ دور اقتدار کے دوران سردیوں کا زور عروج پر ہوتا ہے اور زمستانی ہوائیں اہلیان وادی کا جینا دو بھر کرکے رکھ دیتی ہیں۔اس دوران ہونے والی برف باری سے نہ صرف معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوجاتے ہیں بلکہ بعض اوقات وادی کا بیرونی جے ساتھ رابطہ بھی منقطع ہوجاتا ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد حسین میر نے میڈیا کو بتایا کہ امسال چلہ کلان خشک موسم کے بیچ وارد وادی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 25 دسمبر تک موسم خشک رہنے کے قوی امکانات ہیں۔انہوں نے کہا کہ گرچہ وادی میں 26 دسمبر کو مغربی ہواو¿ں کی ایک کمزور لہر داخل ہوسکتی ہے لیکن اس کے نتیجے میں وادی کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں موسم ایک بار پھر بہتر ہونے کا امکان ہے۔موصوف ڈائریکٹر نے کہا کہ وادی میں فی الوقت دن کا درجہ حرارت تین ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوگا جبکہ شانہ درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے کم ریکارڈ ہونے کی توقع ہے۔وادی کے معروف ماہر موسمیات فیضان عارف کا کہنا ہے کہ وادی میں چلہ کلان امسال پانچویں بار خشک موسم کے بیچ تخت نشین ہونے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ سال2018 میں بھی چلہ کلان خشک موسم کے بیچ وارد ہوا تھا اور اس کے بعد یہ سلسلہ جاری ہے۔موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر امسال کرسمس کے موقعے پر سیاحوں کو کشمیر میں برف باری سے لطف اندوز ہونے کا موقعہ نہیں ملے گا۔

Share This Article