بارہمولہ میں لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد/پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،19 دسمبر
جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو اعانت کار کو گرفتار کرکے اس کے انکشاف پر اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور فوج کی32 آر آر کی ایک مشترکہ پارٹی نے بارہمولہ میں اتوار کو ایک آپریشن کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو اعانت کار کو گرفتار کیا۔انہوں نے گرفتار شدہ کی شناخت محمد اسحاق لون ولد بشیر احمد لون ساکن نادی ہال سوپور کے بطور کی ہے۔بیان میں کہا گیا: ’گرفتار شدہ کے انکشاف پر ایک آئی ای ڈی کینسٹر، ایک پستول، ایک پستول میگزین، 18 پستول گولیاں اور 8 میٹر بجلی تار بر آمد کی گئی‘۔پولیس ترجمان نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔بیان کے مطابق اسلحہ وگولہ بارود کی بر وقت ضبطی سے جنگجوو¿ں کے ایک بڑے حملے کو ٹالا گیا۔

Share This Article