کشمیر شاہراہ پر یاترا گاڑیوں کی آمدورفت بحال، جموں سے تازہ قافلہ کشمیر کی طرف روانہ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کشمیر شاہراہ پر یاترا گاڑیوں کی آمدورفت بحال، جموں سے تازہ قافلہ کشمیر کی طرف روانہ

سری نگر ، 9 جولائی : وادی کشمیر کو بیرون دنیا سے جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ پر پیر کو یاتریوں کی گاڑیوں کی آمدورفت بحال کردی گئی۔ کشمیر شاہراہ پر یاتری گاڑیوں کی آمدورفت اتوار کو حزب المجاہدین کے سابق کمانڈر برہان مظفر وانی کی دوسری برسی کے پیش نظر احتیاطی طور پر روک دی گئی تھی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 2966 یاتریوں پر مشتمل تازہ قافلہ پیر کی صبح یاتری نواسن بیس کیمپ جموں سے جنوبی کشمیر میں واقع پوتر گھپا کی طرف روانہ ہوا۔ انہوں نے بتایا ’2966 یاتری 123 گاڑیوں میں سوار ہوکر وادی کی طرف روانہ ہوئے‘۔ کشمیر شاہراہ پر یاتری گاڑیوں کی آمدورفت اتوار کو برہان وانی کی برسی کے پیش نظر معطل کردی گئی تھی۔ یہ قدم احتیاطی طور پر اٹھایا گیا تھا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا ’اتوار کو کسی بھی یاترا گاڑی کو جموں بیس کیمپ (یاتری نواسن) سے کشمیر کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی‘۔ انہوں نے بتایا’ اسی طرح جنوبی کشمیر میں ننون پہلگام بیس کیمپ اور وسطی کشمیر میں واقع بل تل بیس کیمپ سے کسی بھی گاڑی کو جموں کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی‘ ۔
جاری۔ یو این آئی۔

Share This Article