غزہ کی پٹی کے عوام کو اسرائیل میں کام کی اجازت سے کشیدگی کم ہونے کی امید

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

غزہ کی پٹی کے عوام کو اسرائیل میں کام کی اجازت سے کشیدگی کم ہونے کی امید

یروشلم، 9 جولائی : اسرائیل غزہ سرحد پر کشیدگی کو کم کرنے کی سمت میں کام کر رہے قطر کے سفیر محمد العمادی کا خیال ہے کہ اگر غزہ کی پٹی میں رہنے والے پانچ ہزار لوگوں کو اسرائیل میں ’ورک پرمٹ‘کی اجازت مل جائے تو اس سے دونوں کے درمیان کشیدگی کم ہو سکے گی۔
مسٹر عمادی نے اتوار كوسعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن کو دیے انٹرویو میں کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو اس سے اسرائیل کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں کمی آئے گی اور سرحد پار سے آگ کو بھڑكا دینے والی پتنگوں ،غباروں اور دیگر اشیا کے واقعات بھی کم ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ ہفتوں سے فلسطینی اسرائیلی سرحد میں فصل والے کھیتوں کو ایسی پتنگوں، غباروں اور دیگر اشیا سے نشانہ بنا رہے ہیں جو آگ لگانے میں مددگار ہوتے ہیں۔
اس سال مارچ سے اب تک اسرائیل کے خلاف جاری مظاہروں میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں کم از کم 136 فلسطینی شہری ہلاک ہو گئے ہیں اور اس کے بدلے میں غزہ کی پٹی میں رہنے والے فلسطینی شہری سرحد کی طرف اس طرح کی پتنگیں اور ب غباروں کو اڑا رہے ہیں جن کے چیمبر میں آتشگیر مادہ بھرے ہوتے ہیں۔ اس سے اسرائیلی فصلوں کو کافی بربادی جھیلنی پڑ رہی ہے۔
جاری،رائٹر،

Share This Article