سری نگر وادی کشمیر اور خطہ لداخ میں جمعرات کی علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹراسکیل پر 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی اور لداخ میں زلزلے کے جھٹکے جمعرات کی علی الصبح 4بجکر 59 منٹ پر محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے کچھ علاقوں میں لوگ خوف زدہ ہوکر اپنے گھروںسے باہر نکل آئے۔ زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان نے مزید بتایا کہ اس زلزلے کا مرکز جموں وکشمیر کا لیہہ اور سنکیانگ سرحد میں کہیں تھا جبکہ اس کی گہرائی 35 کلو میٹر تھی ۔ قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر کے بیشتر علاقے زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔
You Might Also Like
مہلوک حزب کمانڈر سبزار بٹ کی پہلی برسی
2 Min Read

