شمس الحق کے جنگجوؤں کی صف میں شامل ہونے کااندیشہ
سری نگر:3 جون:کے این این / کشمیری آئی پی ایس آفیسرکے لاپتہ زیرتعلیم بھائی کے کسی جنگجوگروپ میں شامل ہونے کااندیشہ لاحق ہواہے ۔کے این این کے مطابق ملی ٹنسی کے اعتارسے ایک انتہائی حساس ضلع شوپیان کے درگڈگاؤں کے رہنے والے ایک آئی پی ایس آفیسرجوکہ بیرون ریاست تعینات ہے ،کے چھوٹے بھائی کی پُراسرارگمشدگی نے اُسکے اہل خانہ کوورطہ حیرت میں ڈالدیاہے جبکہ پولیس کوشبہ ہے کہ مذکورہ نوجوان ممکنہ طورپرکسی جنگجوگروپ میں شامل ہواہے ۔بتایاجاتاہے کہ درگڈشوپیان کارہنے والانوجوان شمس الحق مینگرؤسری نگرمیں قائم ایک کالج میں بی یوایم ایس کی ڈگری حاصل کررہاتھا،اوروہ یہیں مقیم تھالیکن کچھ دن قبل شمس الحق پُراسرارطورپرلاپتہ ہوگیا۔پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ شمس الحق 26مئی سے لاپتہ ہے لیکن اُسکے اہل خانہ نے ابتک کسی پولیس تھانے میں اسکی گمشدگی سے متعلق رپورٹ درج نہیں کروائی۔بتایاجاتاہے کہ شمس الحق کے بڑے بھائی نے بیرون ریاست آئی پی ایس کاامتحان پاس کیا،اورآئی پی ایس آفیسربننے کے بعدوہ بیرون ریاست ہی تعینات ہے۔پولیس نے یہ اندیشہ ظاہرکیاہے کہ لاپتہ نوجوان شمس الحق ممکنہ طورپرکسی جنگجوگروپ میں شامل ہواہے ۔پولیس ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے میڈیارپورٹس میں یہ بتایاگیاہے کہ پولیس اوردیگرسیکورٹی ایجنسیوں نے شمس الحق کی تلاش شروع کردی ہے ،اوراسبات کی پوری کوشش کی جائیگی کہ اگرشمس الحق کسی جنگجوگروپ میں شامل ہواہے تواُسکوواپس لایاجائے۔

