کشمیرمیں کشت وخون مسئلہ کشمیرکے لٹکتے رہنے کانتیجہ کشمیری عوام کی جدوجہدکوبزورطاقت کوئی دبانہیں سکتا:عمرعادل

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر:٦،جولائی :/ تحریک حریت کے جواں سال لیڈرعمرعادل ڈارنے کہاہے کہ کشمیریوں کی رواں جدوجہدمبنی برحق ہے ،اورکوئی کشمیری قوم کے جذبہ آزادی اورعزم وصمیم کوزیرنہیں کرسکتاہے۔کے این این کوموصولہ بیان کے مطابق جامع مسجدترال میں نمازجمعہ کے موقعہ پرایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مزاحمتی لیڈرعمرعادل نے کہاکہ کشمیرمیں دہائیوں سے جاری کشت وخون اورحقوق انسانی پامالیوں مسئلہ کشمیرکے حل طلب رہنے کانتیجہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہدکوکچلنے کیلئے اپنی فوج اورفورسزکے ذریعے طاقت کابے تحاشہ استعمال کررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ عالمی رائے عامہ کوگمراہ کرنے کیلئے بھارت کے لیڈرکبھی کشمیریوں کی جدوجہدپرانتہاپسندی کالیبل چسپاں کرنے کی کوشش کرتی ہے توکبھی بھارت کے لیڈرکشمیرکی صورتحال کوترقی سے حل کرنے کادم بھرتے ہیں ۔عمرعادل ڈارنے واضح کیاکہ کشمیرکوئی انتظامی یااقتصادی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک سیاسی اورانسانی مسئلہ ہے جسکے ساتھ کشمیری عوام کامستقبل جڑاہواہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ کشمیرمیں خون ریزی کاسلسلہ بھارت نے شروع کیاہے ،اوریہ تباہ کن صورتحال مسئلہ کشمیرکے حل تک جاری رہے گی ۔تحریک حریت کے لیڈرکاکہناتھاکہ کشمیرایک دیرینہ مسئلہ ہے جسکوعالمی اداروں اورعالمی برادری نے بھی تسلیم کیاہے ،اوراس مسئلے کوصرف حق خودارادیت کے ذریعے حل کیاجاسکتاہے ۔انہوں نے برہان وانی اورسال2016کی ایجی ٹیشن کے دورا ن جاں بحق ہوئے 126معصوم شہریوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری عوام کی جدوجہدکوبزورطاقت کوئی دبانہیں سکتا.

Share This Article