سرینگر:فوج اور پولیس ٹاسک فورس کو دوران شب پلوامہ کے مضافاتی علاقے کریم آباد میں زبردست مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جب لوگوں کے ہجوم نے علاقے میں محصور جنگجو¶ں کے حق میں گھروں سے باہر آکر نعرہ بازی کی اور فورسز پر پتھرا¶کیا۔
فوج کی55راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف 183 بٹالین کے علاوہ پولیس ٹاسک فورس پلوامہ نے ان اطلاعات پر علاقے کو محاصرے میں لیا کہ یہاں حزب المجاہدین سے وابستہ تین جنگجو¶ں چھپے بیٹھے ہیں۔ذرائع کے مطابق فوج اور سیکورٹی فورس نے جب اس علاقے میں تلاشی کاروائی شروع کی تو یہاں لوگ گھروں سے باہر آئے اور آپریشن میں رخنہ ڈالنے کیلئے فوج وفورسز پر زبردست پتھراو کیا اگر چہ فورسز نے لوگوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو¶ں گیس کا استعمال کیا تاہم عوامی مزاحمت میں شدت آنے کے ساتھ ہی فورسز کو ٹائر گیس شلنگ کا استعمال میں کرنا پڑا۔
ادھر سی این ایس نمایندے نے مقامی لوگوں کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فوج اور پولیس ٹاسک فورس نے دوران شب تین بجے کریم آباد نامی دیہات کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کاروائی شروع کی جو قریبا آج آلصبح ساڑھے چھ بجے تک جاری رہی دوران محاصرہ فوج اور مظاہرین کے مابین زبردست جھڑپیں بھی ہوئیں تاہم ان جھڑپوں میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
مقامی لوگوں نے فورسز پر الزام عاید کرتے ہوئے سی این ایس کو بتایا کہ فوج نے پاواشلوں،ٹائر گیس شلنگ اور ساونڈ دھماکوں کا اس قدر استعمال عمل میں لایاکہ علاقے کے بچے بوڑھے اور خواتین گھروں میں دم بخود ہوکر رہ گئی جسکی وجہ سے انہیں کہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ادھر دفاعی ذرائع نے مقامی لوگوں کے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے سی این ایس کو بتایا کہ دراصل اس دیہات میں جنگجو¶ں تنظیم حزب المجاہدین کے تین عسکریت پسند چھپے بیٹھے تھے جن کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کے خاطر اس علاقے کو محاصرے میں لیا گیا تھا تاہم مقامی لوگوں کی مزاحمت کا فائدہ اٹھا کر جنگجو¶ں علاقے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ادھر فوج کی 55راشٹریہ رائفلز اور پولیس ٹاسک فورس لیتر نے آج آلصبح راجپورہ لیتر پلوامہ میں تلاشی کاروائی شروع کی سی این ایس کے مطابق فوج کو اطلاع ملی تھی کہ اس علاقے میں جنگجو¶ں کا گروپ چھپا بیٹھا ہے تاہم بیسا تلاش کے باوجود جب جنگجو¶ں کا کئی سراغ نہ ملا تو فوج نے صبح دس بجے علاقے کا محاصرہ ختم کرلیا۔ادھر اطلاعات کے مطابق بجبہاڑہ کے جبلی پورہ علاقے میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع پانے کے بعد راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے اس علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کردی۔ تاہم ےہ آ پرےشن پرامن طور اختتام پذےر ہوا۔سی این ایس

