ڈاکٹر عظمیٰ نے بھارت کی سر زمین پر قدم رکھتے ہی جھُک کر زمین کو ہاتھ لگایا

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ممبئی (۔ 25 مئی 2017ء): بھارتی شہری ڈاکٹر عظمیٰ روز بعد وطن واپس پہنچ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح ڈاکٹر عظمیٰ براستہ واہگہ بارڈر بھارت واپس پہنچیں۔ بھارت کی سر زمین پر قدم رکھتے ہی ڈاکٹر عظمیٰ نے جھُک کر اپنی زمین کو ہاتھ لگایا۔اس موقع پر ان کی خوشی دیدنی تھی۔وطن واپسی پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے انہیں خوش آمدید کہا ۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عظمیٰ بھارت کی بیٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمہیں جو کچھ بھی سہنا اور برداشت کرنا پڑا اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔ڈاکٹر عظمیٰ کچھ دیر میں بھارتی وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کریں گی۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ یکم مئی کو پاکستان آئیں جہاں 3 مئی کو انہوں نے بونیر کے رہائشی طاہر علی کے ساتھ پسند کی شادی کی اور بعد ازاں بھارتی ہائی کمیشن میں پناہ لے لی اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں وطن واپسی کی درخواست دائر کی۔ گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عظمیٰ کو وطن واپسی کی اجازت دی جس پر آج ڈاکٹر عظمیٰ کو سخت سکیورٹی میں واہگہ بارڈر پار کر وا کے وطن واپس بھیج دیا گیا ۔ واہگہ بارڈر پر اسلام آباد میں تعینات بھارتی ڈپٹی کمشنر جے پی سنگھ نے ڈاکٹر عظمیٰ کو رخصت کیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے