سرینگر 16 جنوری سی این ایس/ فورسز کی طرف سے شدید برفباری کے بیچ ڈانگر محلہ حاجن بانڈی پورہ کا کیاگیا سرچ آپریشن پرامن طور اختتام پذیر ہوگیا ہے اور کہیں پر بھی فورسز اور جنگجوؤں کا آمنا سامنا نہیں ہوا اور نہ کسی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ سی این ایس کے مطابق جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد راشٹریہ رائفلز کی13ویں بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی میں دوران حا جن کے ڈانگر محلہ بانڈی پورہ کو محاصرے میں لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا ۔فوج نے ان علاقوں کی طرف جانے والے تمام راستے انتہائی سختی کے ساتھ سیل کردئے۔مقامی لوگوں کے مطابق برفباری کے بیچ کچھ ایک مقام پر کریک ڈاؤن کے دوران نہ صرف مردوں کو نوے کی دہائی کی طرح ایک ہی جگہ جمع کرکے ان کی شناختی پریڈ کروائی گئی بلکہ دوسری جانب رہائشی مکانوں کی تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا گیا ۔ پولیس نے اس بات کا اعتراف کیا کہ عسکریت پسندوں کی خبر ملنے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیا گیاتھا۔انہوں نے کو بتایا کہ فوج اور پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ نے مشترکہ طور پر تلاشی لی۔پولیس کے مطابق ہمیں علاقے میں جنگجوؤں کے چھپے رہنے کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئیں تھیں،اور بعد میں تلاشیوں کی کارروائی اختتام کو پہنچی تاہم کہیں پر بھی فورسز اور جنگجوؤں کا آمنا سامنا نہیں ہوا اور نہ کسی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
