چھیڑ چھاڑ معاملہ،ہندوارہ میں 9بر س بعد ملزم گرفتار

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
ہندوارہ// ہندوارہ پولیس نے چھیڑ چھاڑ کے ایک واقعہ میںمطلوب ملزم کو 9سال تک روپوش رہنے کے بعد ایک ڈرامائی کارروائی کے دوران گرفتارکرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب اس کے گھر پر چھاپہ ڈالا گیا تو اس نے اپنے آپ کو لکڑی کے ایک صندوق میں چھپایا ہوا تھا۔
 28سالہ مشتاق احمد بڑھانہ ولد تاج الدین بڑھانہ ساکنہ ہچہ مرگ ہندوارہ کو جمعرات کی دوپہر اس وقت گرفتار کیا گیا جب پولیس کو اس کی گھر پر موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاع موصول ہوئی ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مشتاق احمد کے خلاف سال 2008میں پولیس اسٹیشن ویلگا م میں ایک لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے سے متعلق کیس زیر ایف آئی آر نمبر58/2008زیر 354آر پی سی درج کیا گیا تھا ۔معلوم ہوا ہے کہ جرم انجام دینے کے بعد مذکورہ ملزم روپوش ہوگیا ،حالانکہ پولیس نے اسے تلاش کرنے کی حتی الامکان کوشش کی لیکن وہ اِدھر اُدھر بھاگتا رہا اور اسے گرفتار کرنے کی پولیس کی کوششیں مسلسل 9سال تک ناکام ہوتی رہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس عرصہ کے دوران مشتاق احمد کئی بار پولیس کے ہاتھ آتے آتے رہ گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو جب پولیس کی ایک ٹیم نے اس کے گھر پر چھاپہ مارا تو اس نے اپنے آپ کو لکڑی کے ایک صندوق میں چھپا دیا تھا۔تاہم بالآخر وہ قانون کے شکنجے میںآگیا۔اس کی گرفتاری کے بعد پولیس نے چھیڑ چھاڑ کے اس کیس کے سلسلے میں ایک مقامی عدالت میں چالان بھی پیش کیا۔
Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے