پی این بی گھوٹالہ:نیرومودی کی حوالگی سے متعلق عرضی پر جمعہ کو سماعت

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی، 20 فروری (یواین آئی) سپریم کورٹ پنجاب نیشنل بینک گھوٹالہ معاملہ کے کلیدی ملزم نیرو مودی کی حوالگی سے متعلق عرضی پر جمعہ کو سماعت کرے گا۔درخواست گزار ونیت ڈھانڈا کی جانب سے وکیل جے پی ڈھانڈا نے چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم كھانولك اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ کے سامنے کیس کا خاص طور سے ذکر کیا اور اس سے فوری سماعت کی اپیل کی۔

جسٹس مشرا نے کہا کہ بنچ اس درخواست کی سماعت جمعہ (23 فروری) کو کرے گی۔درخواست گزار نے پی این بی گھوٹالہ کے کلیدی ملزم نیرو مودی کی فوری حوالگی ، پی این بی اور ریزرو بینک آف انڈیا کے قصوروار حکام کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور اس طرح کی دھوکہ دہی سے بینکوں کو بچانے کے لئے ہدایات طے کرنے کی مرکز کو ہدایات دینے کی کورٹ سے درخواست کی ہے۔
پی این بی گھوٹالہ معاملہ میں یہ دوسری عرضی ہے۔پہلی درخواست وکیل ایم ایل شرما نے دائر کی ہے۔

 

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے