پیر کی گلی ، گلمرگ اور دیگر مقامات پر ہلکی برفباری ، کچھ میدانی علاقوں میں رم جم بارشیں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /26جنوری

وادی کشمیر میں طویل خشک موسمی صورتحال کے بیچ پیر کی گلی ، گلمرگ اور گریز سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری اور کچھ میدانی علاقوں میں رم جم بارشیں ہوئی ۔ ادھر بارشوں اور برفباری کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں کچھ بہتری آئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلمرگ سمیت چند بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری ہوئی۔انہوں نے کہا کہ گلمرگ، کپواڑہ کے کچھ حصوں اور گاندربل کے کنگن سے برفباری کی اطلاع ملی ہے جبکہ سرینگر میں صبح سویرے رم جم بارشیں ہوئی

دریں اثنا، بادل چھائے رہنے کی وجہ سے رات کے درجہ حرارت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا جس کے ساتھ سرینگر میں منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا

اسی طرح سے پہلگام میں گزشتہ رات منفی 6.3 ڈگری کے مقابلے میں منفی 0.4 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا

Share This Article