پہلگام لڈرو ٹول پلازہ کے قریب سڑک حادثہ ، شہری لقمہ اجل ، دوسر ا زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پہلگام ٹول پلازہ کے لدرو اسٹاپ کے قریب جمعرات کو ایک حادثہ رونما ہونے کے بعد ایک شہری لقمہ اجل بن گیا ۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک انووا گاڑی جس کو نامعلوم شہری چلا رہا تھا، لڈرو کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دوسرا زخمی ہو گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ زخمی کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال پہلگام میں طبی علاج کیلئے منتقل کیا گیا۔

پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں ایک شہری لقمہ اجل بن گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے کی شناخت اور حادثے کی وجہ جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

Share This Article