پڑھیں سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو پیغام میں کیا کہا پاکستان کے سابق وزیر اعظم نے

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پڑھیں سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو پیغام میں کیا کہا پاکستان کے سابق وزیر اعظم نے

اسلام آباد۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این ) کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ گندی سیاست کی وجہ سے پاکستان ایک ‘جیل’ میں تبدیل ہو گیا ہے اور ملک کو بچانے کے لئے عوام کو ان کی پارٹی کو ووٹ دینے چاہئیں۔ نواز شریف نے ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں کہا ہے ’’میرا پیغام گھروں، سڑکوں، دیہات تک پھیلا دو اور عوام سے گزارش ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلیں اور ان کے ووٹوں کی بے عزتی کرنے والوں کو ایسا سبق سکھائیں کہ وہ کبھی سر نہیں اٹھا سکیں‘‘۔ ابھی تک یہ پتہ نہیں چلا ہے کہ یہ پیغام کب اور کہاں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو پیغام میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے 25 جولائی کو تاریخی جشن منانے کے لیے لوگوں کو ’ووٹ کو عزت دو‘ کا جھنڈا لے کر نکلنے کو کہا۔2 منٹ پر مشتمل آڈیو پیغام میں مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نے الزام عائد کیا کہ انہیں اور ان کی بیٹی مریم نواز کو عوام سے دور رکھنے کے لیے جیل میں ڈالا گیا لیکن وہ نہیں جانتے کہ جیلیں عوام سے رشتہ نہیں توڑ سکتیں اور نہ ہی کوئی آمر اس مقصد میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ اسی دوران پنجاب حکومت نے نوازشریف کی سیکیورٹی کے لیے 6 سینئر افسران اور مریم نواز کی سیکیورٹی کے لیے ایک خاتون اور 4 افسران مقرر کردیئے۔ نواز شریف کو بی کلاس جیل دی گئی تاہم مریم نواز عام بیرک میں ہیں، انہوں نے بی کلاس جیل کی سہولت لینے سے انکار کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ جیل میں نواز شریف کے پاس کھانا بنانے کے لیے الیکڑک ہیٹر موجود ہے۔
دوسری جانب حکام نے جیل کے اطراف میں سیکیورٹی بڑھاتے ہوئے رینجرز اور ایلٹ فورس کمانڈوز تعینات کردیئے ہیں تاکہ جیل کے گرد ونواح میں نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے۔

Share This Article