پونچھ میں گھریلو تنازعہ پر چچانے بھتیجے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پونچھ /30مارچ / ٹی آئی نیوز

پونچھ ضلع کے ایک گاو¿ں میں کل رات گھریلوں تنازعہ پر اپنے بھتیجے کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب جوگندر سنگھ ولد جودھ سنگھ ساکن درہ دلیان پونچھ نے اپنے بھتیجے یعنی گگندیپ سنگھ ولد کلبیر سنگھ پر اپنی لائسنس والی 12 بور رائفل سے فائرنگ کی۔اس واقعہ میںگگندیپ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں کیس درج کر لیا گیا ہے۔ اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ جرم کا ہتھیار بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے

Share This Article