پونچھ میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 بھیڑ لقمہ اجل

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر: 02 جون

پونچھ ضلع کی منڈی تحصیل میں پیر کو آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم دس بھیڑیں ہلاک ہو گئیں۔

واقعہ تحصیل منڈی کے گاؤں لوراں بیلہ میں اس وقت پیش آیا جب شدید گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری نے عبدالغفار ولد رحیم شیخ کی رہائشگاہ کو نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقعے میں 10 بھیڑیں ہلاک ہوگئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص کے پاس وسائل کم ہیں، اور انتظامیہ سے برے وقت میں اس کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے

Share This Article