پونچھ سیکٹر میں آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد: فوج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 20 ستمبر

فوج کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے پونچھ سیکٹر میں ایک تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔

فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ نائٹ کور کے چوکس جوانوں نے جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ انٹیلی جنس پر مبنی ایک اطلاع پر پونچھ سیکٹر میں ایک مشترکہ آپریشن شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران ہتھیار (اے کے سیریز)، 4 اے کے میگزین اور 20 دستی بم برآمد کئے گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔

Share This Article