پلوامہ :پولیس نے دھوکہ دہی کے الزام میں 2افراد کو گرفتار کیا ہے ۔مذکورہ ملزمان پر الزام ہے کہ اِنہوں نے جعلی چیک کے عوض لاکھوں روپے مالیت کا الیکٹرانک سامان لیا تھا ۔
اس سلسلے میں پولیس ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پلوامہ پولےس نے دو افراد کو دھوکہ دہی کےس مےں گرفتار کےا۔
انہوں نے کہا کہ 29.11.2017 کو پولےس اسٹےشن پلوامہ کو اےک دُکاندار محمد ےعقوب بٹ ولد حبےب اللہ بٹ ساکن پنگلنہ کی جانب سے اےک تحرےری شکاےت موصول ہوئی ،جس مےں مذکورہ دکاندار نے اس بات کا خلاصہ کےا کہ25نومبر کودو نامعلوم افراد نے اُسکی دُکان سے دو اےل سی ڈی ٹی وی ،دو انےوٹرس ،و و بےٹرےاں خرےد کر اےک لاکھ روپےہ کی چک تھما دی جو کہ بعد مےں نقلی ثابت ہوئی ۔
پولےس نے کےس زےر نمبرایف آئی نمبر410/2017زیر دفعات420اور467آر پی سی کے تحت کیس درج کر کے تحقےقات شروع کی ۔دوران تحقےقات پولےس نے دو نوں دھوکے بازوں طاہر امےن بہادر ولد محمد امےن ساکن لچھمن پورہ بٹہ مالو اور عبدال وحےد بٹ ولد محمد اکرم بٹ ساکن بٹہ مالو کو گرفتار کرکے دُکاندار سے لئے گئے، سامان بھی بر آمد کر لےا ۔ علاقے کے لوگوں نے پولےس کی بر وقت کارروائی کرنے پر کافی سراہنا کی ۔مزےد تحقےقات جاری ہے ۔

