پاکستان نے کلبھوشن سے والدہ اور بیوی کو ملاقات کی اجازت دے دی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
اسلام آباد: پاکستان کی جیل میں بند کلبھوشن جادھو سے ملاقات کی اس کی والدہ اور بیوی کو ملاقات کی اجازت دے دی گئی ہے۔یہ ملاقات 25 کو ہوگی۔
اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں پاک دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کلبھوشن سے اس کی بیوی کو ملنے کی اجازت دی تھی تاہم ہندوستان نے پاکستان سے درخواست کی کہ کلبھوشن کی اہلیہ کے ساتھ ساتھ اس کی والدہ کو بھی ملنے کی اجازت دی جائے،جس درخواست کو پاکستان نے منظور کرلیا ہے اور کلبھوشن سے والدہ اور بیوی دونوں کو ملنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
پاکستانی ترجمان کے مطابق اس فیصلہ سے ہندوستان کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے اور کلبھوشن سے اہل خانہ کی ملاقات 25 دسمبر کو ہوسکتی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ملاقات میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو بھی موجود رہنے کی اجازت دی گئی اور سب کو پوری سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔
Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے