جموں, 8 جولائی : تجربہ کار سفارتکار گوپال سوامي پارتھا سارتھی کو سینٹرل جموں یونیورسٹی کا نیا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔مسٹر پارتھا سارتھی مسٹر این این ووہرا کے بعد یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر بنائے گئے ہیں۔ مسٹر پارتھا سارتھی ہندوستانی سفارتکار اور مصنف ہیں۔ الیکٹرک انجینئرنگ میں گریجویشن کرنے والے مسٹر پارتھا سارتھی سال 1990-92 میں قبرص میں ہندوستانی ہائی کمشنر، 1992-95 میں میانمار میں ہندوستان کے سفیر، 1995-98 میں آسٹریلیا میں ہائی کمشنر،1998-2000 میں پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمشنر کے طور پر اپنی خدمات دے چکے ہیں. اس کے بعد وہ وزارت خارجہ اور وزیر اعظم کے دفتر میں ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔

