علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی، لوگ جوق در جوق پہنے مرحوم کے گھر
سرینگر/05جنوری: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں مکان کی چھت سے برف ہٹانے کے دوران پیر پھسل کر گرکر لقمہ اجل بن گیا ۔ اس واقعہ پر علاقہ میں غم واندوکی لہردو ڑ گئی ۔کرنٹ نیوز آف انڈیاکے مطابق وادی میں گذشتہ روز ہوئی بھاری برفباری کے بعد آج جہاں لوگ سڑکوں اور اپنے صحنوں اور مکانوں کی چھتوں سے برف ہٹانے میں مصرور رہے وہیں پر شمالی کشمیر میں سنیچر کو اْس وقت ایک شہری جاں بحق ہوگیا جب وہ مکان کی چھت سے برف ہٹانے کی کوشش میں پھسل کر گر پڑا۔سرکاری ذرائع نے کہا کہ ممتاز احمد، ساکنہ پلان بانڈی پورہ اپنے مکان کی چھت سے برف ہٹاتے ہوئے گر پڑا۔ممتاز کو ڈسٹرکٹ اسپتال بانڈی پورہ پہنچایا گیا جہاں سے اْسے سرینگر منتقل کیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ میڈیکل انسٹی چیوٹ ، صورہ سرینگرمیں ممتاز کو مردہ قرار دیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر کے بیشتر حصوں میں گذشتہ شام سے برفباری ہوئی ہے۔جس کے نتیجے میں وادی کشمیر کا بیرون دنیا سے زمینی وفضائی رابطہ منقطع ہوا ۔ بھاری برفباری کے نتیجے میں تمام شرہرااور سڑکیں بند ہوئی ۔ اس دوران آج موسم خشک رہنے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں ، صحنوں اور گلی کوچوں کے علاوہ مکانوں کی چھتوں سے برف ہٹانے میں مشغول رہے جس کے نتیجے میں بانڈی پورہ میں مکان کی چھت سے ایک شخص لقمہ اجل بن گیا ۔

