ویڈیو: عوام ایک ہوکر فرقہ پرست عناصر کے مذموم منصوبے ناکام بنائیں:/ڈاکٹر فاروق عبداللہ

By
6 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

خصوصی پوزیشن کیساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ کے بھیانک نتائج نکلیں گے/ عمر عبداللہ

فاروق شاہ کی پارٹی میں شمولیت کے سلسلے میں نیشنل کانفرنس پارٹی ہیڈکوارٹر پر پُروقار تقریب

 

سرینگر: جموں وکشمیرکے عوام نے ہمیشہ فرقہ پرستی کیخلاف اپنی نفرت کا برملا اظہار کیاہے اور ہمیشہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مشعل کو فیروزاں رکھا ہے۔ مجھے اُمید ہے کہ ملک اور ریاست میں حالات سدھر جائیں گے۔ وقت آگیا ہے کہ عوام ایک ہوکر فرقہ پرست عناصر کے مذموم منصوبوں ناکام بنائیں۔سی این آئی کے مطابق ان باتوں کا اظہار صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نوائے صبح کمپلیکس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا انعقاد حال ہی میں سکریٹری /کمشنر آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے عہدے سے رضاکارانہ طور سبکدوش ہوئے آئی اے ایس آفیسر فارو ق احمد شاہ کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔ تقریب پر پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ ، جنرل سکریٹری علی محمد ساگر اور صوبائی ناصر اسلم وانی ، سینئر لیڈران چودھری محمد رمضان، مبارک گل، محمد اکبر لون، شمیمہ فردوس، نذیر احمد خان گریزی، جاوید احمد ڈار، شمی اوبرائے اور بشارت بخاری کے علاوہ کئی سرکردہ عہدیداران بھی موجود تھے۔فاروق احمد شاہ کا پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ شاہ صاحب نے انتظامیہ میں کلیدی عہدوں پر رہ کر لوگوں کی خدمت کی ہے اور نیشنل کانفرنس میں ان کی شمولیت سے یقینی طور پر پارٹی کو فائدہ ملے گا ۔ مجھے اُمید ہے کہ شاہ صاحب زمینی سطح پر پارٹی کی مضبوطی اور عوامی خدمات کیلئے کام کریں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ تھرڈ فرنٹ کے قیام کی کوششیں کشمیریوں کے منڈیٹ کو تقسیم کرنے کی ایک اور مذموم سازش ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نیشنل کانفرنس کے ہل والے جھنڈے کو مکمل حمایت دیں تاکہ اس قسم کی کشمیر دشمن سازشوں کا توڑ ہوسکے۔کشمیر میں تھرڈ فرنٹ کے قیام کی کوششیں اس بات کو یقینی بنانے کی سازش کے کہ آئندہ انتخابات میں کوئی ایک جماعت واضح اکثریت کے ساتھ نہ اُبھر سکے اور کشمیریوں کی آواز مسلسل طور پر بے وزن رہے۔انہوں نے کہاکہ لداخ اور جموں میں ایسا کوئی بھی رجحان نہیں تو پھر وادی میں ہی تھرڈ فرنٹ کے قیام کی باتیں کیوں ہورہی ہیں؟عمر عبداللہ نے کہا کہ کشمیر دشمن عناصر جموںوکشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور یہی لوگ کشمیر میں گلی گلی اور گھر گھر نقلی لیڈر بنارہے ہیں۔ جس کی پیش گوئی محسن کشمیر شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ نے اپنی قید حیات میں کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ ان تمام سازشوں کا توڑ اتحاد میں ہے اور نیشنل کانفرنس ہی ایک ایسی واحد عوامی نمائندہ جماعت ہے اور جس پر لوگ بھروسہ کرسکتے ہیں کیونکہ اس جماعت کی جڑیں ریاست کے تینوں خطوں میں پیسوت ہیں۔ ارونانچل پردیش میں صورتحال کی ابدتری پر بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ ارونانچل پریش جیسی پُرامن ریاست اس وقت آگ کی شعلوں جل رہی ہے۔ وہاں کے عوام پشتینی باشندے درجہ میں کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ کیخلاف احتجاج کررہے ہیں۔ ارونانچل پردیش کے حالات اُن لوگوں کیلئے چشم کشا ہونے چاہئیں جو دفعہ370اور دفعہ35اے کو ختم کرنے کی باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی خصوصی پوزیشن کیخلاف کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ کے بھیانک نتائج نکلیں گے اور جموں وکشمیر میں ایسی آگ لگے گی جس کے شعلے دور دور تک جائیں گے۔فاروق احمد شاہ کا پارٹی میں مقدم کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ شاہ صاحب کا کیریئر بہت ہی عمدہ رہا ہے اور انہوں نے ہمیشہ ضرورت مندوں اور غرباء کیلئے اپنا دست تعاون پیش پیش رکھا۔ مجھے اُمید ہے کہ نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد وہ اپنی غریب پروری اور عوام دوستی کی شخصیت کے ذریعے پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کریں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق شاہ نے کہا کہ عمر عبداللہ کی خلوص پر مبنی سوچ اور نیشنل کانفرنس کے تابناک ماضی، خدمات اور قربانیوں نے مجھے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے مائل کیا۔انہوں نے جموں وکشمیر کے عوام کیلئے شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کے تاریخی اور انقلابی اقدامات کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا وہ شیر کشمیر کے مشن کو آگے لیجانے کیلئے پارٹی کے اعلیٰ سے ادنیٰ فرد کیساتھ کام کریں گے ۔تقریب پر پارٹی کے ضلع صدر سرینگر پیر آفاق احمد، پارٹی لیڈران تنویر صادق، شوکت احمد میر، مشتاق احمد گورو، عمران نبی ڈار، صبیہ قادری، غلام نبی بٹ، احسان پردیسی، مدثر شہمیری اور دیگر عہدیداران بھی موجو دتھے۔اس سے قبل تقریب کے افتتاح پر جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے پارٹی کے محسن اور سابق جنرل سکریٹری شیخ نذیر احمد کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

Share This Article