ترقیاتی کمشنر بڈگام نے پی ایم۔ایس وائی ایم پنشن سکیم کی عمل آوری کاجائزہ لیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

بڈگام: ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے آج آفیسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران ضلع میں پردھان منتری شرم یوگی مندھن پنشن سکیم کی عمل آوری کاجائزہ لیا۔سکیم کی عمل آوری کے لئے ترقیاتی کمشنرنے متعلقہ آفیسران کو جائزہ غیر منظم کامگاروں ،ایم جی نریگا جاب کارڈ ہولڈرس،اینٹ بٹھوں میں کام کرنے والوں،مرکبانوں،اورلیبر کارڈ ہولڈروں کے علاوہ دیگر مستحق ورکروں کو پنشن سکیم کے دائرے میں لانے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ محکموں،بشمول ایمپلائمنٹ اوردیہی ترقی محکمے کو ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تال میل قائم رکھنے کی ہدایت دی تاکہ مستحق ورکروں کی فہرست ترتیب دی جاسکے۔انہوںنے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈی کے ذریعے سکیم کے بارے میں لوگوں کو جانکاری فراہم کرنے پر زوردیا تاکہ مستحق کامگاروں کی فہرست تیار کرنے کی راہ ہموار ہوسکے۔
اس دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ بڈگام کو ہدایت دی گئی کہ وہ روزانہ زیادہ سے زیادہ کامگاروں کا اندراج یقینی بنائیں۔

Share This Article