ویڈیو: شیر باغ اسلام آباد میں آگ کی بھیانک واردات

11دکانات اور کئی گودام خاکستر ، کروڑوں روپے مالیات کا سامان جل کر راکھ کی ڈحیر میں تبدیل 11دکانات اور کئی گودام خاکستر ، کروڑوں روپے مالیات کا سامان جل کر راکھ کی ڈحیر میں تبدیل

https://www.facebook.com/TameelIrshaad/videos/568704750271313/

سرینگر /06جنوری /: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ شیر باغ میں آگ کی ایک واردات میں11 دکانات اور کئی گودام خاکستر ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں کروڑ وں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ اسی دوران آگ متاثرین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی بازآباد کاری کیلئے اقدامات اٹھائیں جائے ۔ کرنٹ نیوز آف اندیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں شیر باغ علاقے میں اتوار کے روز ایک ادویات کی دکان’’بودھا میڈیکل شاپ‘‘ سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً دیگر دکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ اس قدری بھانک اور تیز تھی کہ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کی گاڑیاں جب تک جائے واردات تک پہنچتی آگ نے 11دکانوں اور کئی گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔اسی دوران محکمہ فائر سروس اور مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی کی تاہم جب تک آگ کو قابو میں کیا گیا تب تک 11دکانات اور کئی گودام جل کر راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو چکے تھے ۔ بھیانک آگ کی لپیٹ میں آنے والے دکانوں میں کروڑوں روپے کا مال و اسباب خاکستر ہوا ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ کی وجہ سے پوری عمارت خاکستر ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آگ سے ہوئے نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے کارروائی شروع کی گئی تاہم ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آگ کیا س واردات میں کروڑوں روپے مالیات کا سامان جل کر خا کستر ہو گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آگ کی وجوہات جاننے کیلئے کارروائی شروع کی ۔ تاہم فوری طور پر مالکان دکانات کانام و پتہ معلو م نہ ہوسکا ہے ۔اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ آگ متاثرین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی باز آباد کاری کیلئے جلد از جلد اقدامات اٹھائیں جائے ۔

Share This Article