درماندہ گاڑیاں منزلوں کی طرف روانہ ، ریل گاڑی بھی پٹری پر لوٹ آئی ، مسافروں کو راحت
سرینگر /06جنوری: موسمی صورتحال میں بہتری کے ساتھ ہی شدید برفباری کے دو روز بعد وادی کا بیرون ریاستوں سے فضائی اور سڑک رابطہ بحال کر دیا گیا جبکہ بانہال بارہمولہ ریل سروس بھی پٹری پر لوٹ آئی جس کے ساتھ ہی مسافروں نے راحت کی سانس لی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں ہوئی شدید برفباری کی وجہ سے دو روز سے بند پڑی سرینگر جموں شاہراہ کر ایک طرفہ ٹریفک کیلئے اتوار کے روز بحال کیا گی جبکہ سرینگر کے ہوائی اڈ ے پر فضائی خدمات بھی بحال ہوئی ۔ محکمہ ٹریفک کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اتوار کے روز موسمی صورتحال میں بہتری آنے کے ساتھ ہی شاہراہ کو قابل آمد رفت بنایا گیا جس کے بعد ایک طرفہ ٹریفک کی آمد رفت بحال کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے درماندہ گاڑیوںکو آگے جانے کی اجازت دی گئی جس کے بعد ایک طرفہ ٹریفک کے تحت گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ۔ اسی دوران سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی فضائی خدمات کو دوبارہ بحال کیا گیا ،ذرائع کے مطابق شدید برفباری ہونے کی وجہ سے سرینگر انٹرنیشنل آئیر پورٹ پر تمام ہوائی جہاز پروازے معطل کر دئی گئی تھی سنیچر وار کی شام سے موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی اتوار کی صبح وادی کشمیر کا فضائی رابطہ بحال کر دیا گیا ۔ائر پورٹ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اتوار کی صبح سے موسم صاف ہونے کے ساتھ ہی سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں کی آوجاہی دوبارہ سے بحال کی گئی جس کے ساتھ ہی سینکڑوں کی تعداد میں مسافروں نے سرینگر سے جموں کا سفر کیا جبکہ نئی دہلی سے آنے والے پر وازوں نے بھی سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی ۔ادھر قاضی گنڈ سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ برفباری کے نتیجے میں بانہال بارہمولہ ریل سروس بھی بند کی گئی تھی تاہم اتوار کے روز موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی ریلوئے سروس بھی دوبارہ بحال ہوئی ۔

