پیر پنچال کے آر پار دوسر ے مرحلے کی برف باری
سرینگر11جنوری /سی این ایس / جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو پیر پنچال کے آر پار بالائی اور میدانی علاقوں میں دوسر ے مرحلے کی برف باری ہوئی ۔ٹنل کے اس پار بھی تازہ برفباری کی وجہ سے جموں سرینگر شاہراہ پر معمول کی طرح گاڑیوں کی آمدورفت مکمل طور ٹھپ رہی البتہ شاہرا ہ پر درما ند ہ گا ڑیوں کو سرینگر کی طرف چھوڑاگیا ۔سی این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات کی برف وباراں کے دوسرے مر حلے کی پیشن گوئی کے مطابق جمعرات کی شام سے ہی سرینگر اور وادی میں برف کا سلسلہ شروع ہوا اور رات بھر برف باری ہوتی رہی۔ سرینگر میں صبح نوبجے تک ہلکی بر ف ہوتی رہی جس کے بعد دن بھر موسمی صورتحال خراب رہی۔سر ینگر میں مطلع آ برآ لود رہادن بھرآسمان پربادل چھائے رہے۔شہرکے مضا فاتی زبرون پہاڑیوں پر بھی ہلکی برف باری ہوئی ہے۔ تا زہ برفباری اور بارشوں کی وجہ سے جموں سرینگر شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت جمعہ کو مکمل طور ٹھپ رہی اورکسی بھی قسم کے ٹریفک کو شاہراہ پر چلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ شاہراہ کے بند ہونے کی وجہ سے بانہال ، رام بن ، ادہمپور اور قاضی گنڈ کے علاقوں میں سینکڑوں مال اور مسافر بردار گاڑیاں روک دی گئی ہیں۔ آ ئی جی پی ٹر یفک الو کھ کمارنے سی این ایس کو بتایا کہ جمعرات کی شام سے شروع ہوئی برفباری اور برفباری سے پیدا ہوئی جس کی وجہ سے شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت کو بحال کرنا ممکن نہیں ہو سکا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوپہر کے بعد شاہراہ پر درماند ہ گا ڑیوں کو سر ینگر کی طرف چھوڑا گیا۔ اس دوران ریلوے سٹیشن بانہال ، رام بن اور جموں کے درمیان سینکڑوں مسافروں نے ریل سروس اور مقامی مسافر گاڑیوں کے ذریعے سفر کیا اور اپنی اپنی منزلوں کو پہنچے۔ ادھر شمالی کشمیر کے درجنوں دوردراز علاقوں میں دوران شب برف باری ہوئی ہے۔ بارہمولہ ضلع کے بالائی اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے ساتھ ساتھ برفباری ہوئی جو شام دیگر گئے تک جاری تھی۔ٹنگمرگ ،گلمرگ ، حاجی بل ، نارواو ، سوپور، پٹن ، رفیع آباد، اوڑی ، اور دیگر کئی علاقہ جات میں بارشوں کے ساتھ برف باری ہوئی۔سیاحتی مقام ٹنگمرگ میں چار انچ، گلمرگ میں ایک فٹ ، جبکہ کونگہ ڈوری، افروٹ اور بابا ریشی کی پہاڑیوں پر تازہ برف باری کا سلسلہ جاری تھا۔گلمرگ میں تازہ برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے سینکڑوں سیاح گلمرگ وارد ہوئے ہیں۔بانڈی پورہ ضلع کے بالائی علاقوں میں 8انچ جبکہ میدا نی علاقوں میں6سے 8انچ برف جمع ہوئی ہے ایسی ہی اطلاعات ضلع بانڈی پورہ کے دوسر ے علاقوں سے بھی ہیں۔کپوارہ سے نمائند ے نے اطلاع دی ہے کہ سرحدی ضلع کپوارہ میں بھی بھاری برف باری کا سلسلہ رات بھر جاری رہا۔ضلع انتظامیہ نے سرحدی علاقوں کی طرف جانے والی شاہراؤ ں کو گا ڑیو ں کی آ مد ورفت کے لئے بند کیا اور سرحدی علاقوں میں رہائش پذیر لوگو ں کو عبور و مرور میں احتیاط برتنے کے لئے کہا کیونکہ ان علاقوں میں برفانی تودے گر آنے ،زمین کھسکنے اور پسیا ں گر آنے کا خطرہ ہے۔کپوارہ اور ہندوارہ قصبوں میں ہلکی بارف باری کا سلسلہ شروع ہوا تاہم دن بھر پورے ضلع میں وقفے وقفے سے برف باری اور موسلا دار بارشوں کا سلسلہ جاری تھا۔معلوم ہو اہے کہ ضلع کے بالائی علاقوں میں پانچ سے چھ انچ برف ریکارڈ کی گئی جبکہ نستہ ڑھن گلی (سادھنا)،فرکیا ں گلی پرمژھل کی زیڈ گلی پرچھ انچ برف جمع ہونے کی اطلاع مو صول ہوئی ہے۔ادھرسیاحتی مقام سونہ مرگ میں ڈیڑ فٹ جبکہ زوجیلا پر ایک فٹ برفباری کے علاوہ گگن گیر میں ایک فٹ،کلن و گنڈ میں7 انچ کے علاوہ کنی ون اور کنگن میں5 انچ تازہ برفباری ریکارڑ کی گئی۔ بڈگا م کے میدانی علاقوں میں برف باری ہوئی جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔ کولگام ضلع کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوتی رہی جس کے نتیجے میں دن کے درجہ حرارت میں مسلسل کمی دیکھنے کو ملی ہے ۔اننت ناگ ضلع میں بھی برف باری ہوئی ہے ۔پہلگام میں تازہ برف باری کے سبب یہاں موجود سیاحوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔پلوامہ ضلع میں دن بھر موسم ابر الودہ رہا دوران شب یہاں بھی بر ف ریکارڈ کی گئی۔سیاحتی مقام پہلگام میں سات انچ،کوکر ناگ میں ایک فٹ،سمتھن ٹاپ پر اڈھائی فٹ، ڈکسم میں10انچ ویری ناگ میں ایک فٹ برفباری ریکارڑ کی گئی۔ کولگام ضلع کے دنی و کنڈی مرگ ،دمحال ہانجی پورہ می کے پہاڑی علاقوں میں برف ریکارڑ کی گئی۔شوپیاں کے بالائی علاقوں میں بھی جم کر برف باری ہوئی،جس کی وجہ سے عام زندگی اثر انداز ہوئی۔
