گرفتار شدگان کو این آئی اے کے حوالے کرنے کی کوششوں کے خلاف نعرے بازی
سرینگر /17جنوری /سی این آئی/ اپنے لخت جگروں کی رہائی کے حق میں شہر خاص کے راجوری کدل میں خواتین نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے سرکار سے مطالبہ کیا کہ ان کے بچوں کو فوری طور پر رہا کیاجائے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر شہرخاص کے راجوری کدل میں جمعرات کو خواتین نے اپنے گرفتار بچوں کی رہائی کے حق میں احتجاج کیا۔ احتجاجی خواتین کا کہنا تھا کہ اْن کے گرفتار بچوں کو این اے آئی کے حوالے کیا جارہا ہے۔اپنے لخت جگروں کی حفاظت کے حوالے سے تشویش میں مبتلاء خواتین نے اپنے لخت جگروں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ۔شہر خاص کے راجوری کدل میں سڑک پر نکل کر خواتین کی بڑی تعداد نے اپنے بچوں کی رہائی کے مطالبے کو لیکر احتجاجی مظاہرے کئے ۔احتجاجی خواتین میں اکثریت اْن9 گرفتار شدہ افراد کی قریبی رشتہ داروں کی تھی جنہیں گذشتہ برس حراست میں لیا گیا تھا۔انہوں نے گرفتار شدگان کی رہائی کے حق میں نعرے بلند کئے۔احتجاجی خواتین نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے بچوں کو این آئی کے حوالے کیا گیا تو ان حراست میں کے دوران ان کے خلاف تشدد کیا جائے گا اور ان کے بچوں کی زندگیوںکو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔ سی این آئی سٹی رپوٹر کے مطابق خواتین مطالبہ کررہیں تھی کہ ان کے بچوں کو فوری طور رہا کیا جائے۔واضح رہے کہ پولیس نے مذکورہ گرفتار شدگان کو این اے آئی کے حوالے کئے جانے کی پہلے ہی نفی کی ہے۔مذکورہ گرفتار شدگان کیخلاف پولیس سٹیشن کوٹھی باغ میں کیس درج ہے جس کی تحقیقات این اے آئی کر رہی ہے۔مذکورہ ملزمان فی الوقت جوڈیشل حراست میں ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر یہ خبریں گشت کررہی تھیں کہ ان گرفتار شدگان کو این آئی اے کی تحویل میں دیا جارہا ہے ان کو دلی لے جانے کی کوشش میں ہیں۔تاہم پولیس نے ان خبروں کو غلط قراردیا تھا۔

