سرینگر؍14؍جون؍ ؍ ویرناگ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے قومی سطح پر ہونے والے ’’نیٹ ‘‘ امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ اسکول سے تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان کا کہنا تھا کہ ہر روز 9سے 10گھنٹے تک پڑھائی کرتا تھا جس کا ثمرہ یہ نکلا کہ اُس نے امتیازی پوزیشن حاصل کی ۔ جے کے این ایس کے مطابق فرقان اشرف ساکنہ ویری ناگ نے نیٹ امتحان میں ریاستی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ نمائندے کے مطابق آبائی علاقے میں خبر پھیلتے ہی لوگوں نے گھر جا کر فرقان کو مبارکباد پیش کی ۔ فرقان اشرف نے اس موقعے پر ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ سال 2016میں والد کی اس دنیا سے چلا گیا تاہم اس کے باوجود بھی ہمت نہیں ہاری اور دس گھنٹے تک مسلسل دن میں پڑھائی کرتا رہا ۔ انہوں نے کہاکہ ہائی اسکنڈری ڈورو میں گیارہوں اور بارہویں جماعت کے امتحانات پاس کرنے کے بعد آکاش انسٹی چیوٹ جموں کوچنگ سینٹر میں ایڈمشن لیا اور وہی پر نیٹ امتحان کیلئے تیاری میں جڑ گیا ۔ انہوں نے کہاکہ ماں کی دعاؤں کے باعث وہ آج اس مقام پر پہنچ گیا ہے۔

