پچھلے پانچ دنوں کے دوران اے ٹی ایم مشینوں سے 350کروڑ روپیہ نکالے گئے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

گوشت ، بیکری اور دوسرا سامان خریدنے کیلئے بازاروں میں لوگوں کا اژدھام

سرینگر؍14؍جون؍ ؍ عید الفطرکے موقعے پر ریاست جموں وکشمیر میں ملبوسات ،گوشت ،روٹی اور دوسرا سامان خریدنے کیلئے جموں وکشمیر بینک کے ’’اے ٹی ایم ‘‘مشینوں سے پچھلے5دنوں کے دوران 450کروڑ روپیہ نکالے گئے ۔جے کے نیوز سروس کے مطابق عید الفطر کی آمد کے سلسلے میں پچھلے 5دنوں سے ریاست کے مختلف بازاروں میں گہما گہمی کے بیچ کھاتہ داروں نے 450کروڑ روپیہ صرف ’’اے ٹی ایم ‘‘مشینوں سے نکالے ہیں جموں وکشمیر بینک ذرائع کی جانب سے جو اعداد وشمار ظاہر کئے گئے ہیں ان کے مطابق عید الفطر کے پیش نظر جموں وکشمیر بینک کے کھاتہ داروں نے پچھلے پانچ دنوں کے دوران اے ٹی ایموں کے ذریعے 450کروڑ روپیہ نکالے ہیں جبکہ بینکوں سے بھی صارفین نے رقومات نکال کر خرچ کیں۔

Share This Article