وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ میں جھڑپ شروع

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر:وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں پیر کے روز فوج وفورسز اور جنگجوﺅں کے مابین جھڑپ شروع ہوئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج ،ایس اوجی اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے چاڈورہ علاقے کے کنیرا گاﺅں میں مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج وفورسز کو اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں جنگجوﺅں کا ایک گروہ موجود ہے اور فورسز نے علاقے میں تلاشی کارروائی عمل میں لائی ۔ذرائع کے مطابق فوج وفورسز کی ایک پارٹی جب مخصوص مقام کی طرف جارہی تھی ،تو یہاں موجود جنگجوﺅں نے فوج وفورسز پر پارٹی پر فائرنگ کی ،جس کے ساتھ ہی طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی ،جو تادم تحریر جاری ہے ۔

پولیس کے افسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے اور ایک جنگجو ازجان ہوگیا ہے ۔ادھر ٹہاب پلوامہ میں اُس وقت گولیوں کی گن گرج سُنی گئی ،جب یہاں ایک گاڑی فورسز ناکے سے بغیر رُکے آگے بڑگ گئی۔اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ سال نو پہلی جھڑپ ہے ۔سال رفتہ کے آخر ی روز لیتھ پورہ اونتی پورہ میں واقع سی آر پی ایف کے تربیتی سینٹر پر فدائین حملہ ہوا ،جس میں 16سالہ مقامی فدائی سمیت3فدائین جنگجو ازجان جبکہ5فورسز اہلکار بھی ازجان ہوئے تھے ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے