کیلی فورنیا میں آگ، ریاست کی تاریخ میں پانچویں خوفناک آتشزدگی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

لاس اینجلس، (رائٹر) شمالی کیلی فورنیا کے جنگلوں میں لگی شدید آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے اور اس کی وجہ سے 254،000 ایکڑ کے علاقے جل کر راکھ ہو گئے۔ یہ ریاست کی تاریخ میں پانچویں خوفناک آتشزدگی ہے۔

کیلی فورنیا کے مینڈی سونا علاقے میں آگ کے سبب هزاروں افراد کو یہاں سے ہٹا یا جا چکا ہے اور کل تک اس کی وجہ سے 400 مربع كلوميٹر علاقے میں دھوئیں کے سیاہ بادل بنے ہوئے تھے۔

کیلی فورنیا کے فاریسٹ اور فائر بریگیڈ محکموں کے مطابق اس آگ پر قابو پانے کی ہر کوشش ناکام ہوتی نظر آرہی ہے لیکن فائر فائٹر کے عملہ ہار نہیں مان رہے ہیں۔صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اتوار کو اس آگ کو ریاست کی تاریخ کی سب سے بڑی آفت قرار دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ علاقے کے لوگوں کو عارضی رہائش اور گھروں کی مرمت کی سہولت فراہم کی جائے گی اور انہیں بہت معمولی شرح پر قرض دیا جائے گا تاکہ وہ لوگ اپنا کام کر سکیں۔ آگ سے ہونے والے حادثوں میں اب تک سات افراد کی موت ہو چکی ہے۔

Share This Article