پانی کی عدم دستیابی سے لوگ پریشان، پی ایچ ای سے رات کو پانی کی سپلائی منقطع نہ کرنے کا مطالبہ
سرینگر/29دسمبر/سی این آئی/ وادی میں درجہ حرارت منفی انجماد سے نیچے چلے جانے کے نتیجے میں پانی سپلائی کے نل منجمد ہوجانے سے لوگوں کو پانی کی عدم ستیابی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے لوگ سخت مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں اور صبح و شام پانی کی عدم دستیابی سے ذہنی کوفت میں مبتلاء ہوگئے ہیں جبکہ صبح سویرے لوگ جمے ہوئے نلوں کو پگلانے کیلئے نلوں پر گرم پانی ڈالنے ،نلوںکو آگ سے گرمانے اور دیگر حربے آزمانے میں مصروف رہتے ہیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وای کشمیر میں سخت سردی نے جہاں لوگوںکو گوناگوں مشکلات سے دوچار کردیا ہے وہیں پر درجہ حرارت منفی نقطہ انجماد سے نیچے چلا جانے کے نتیجے میںآبی ذخائر، جھیلوں اور ندی نالوں کا پانی جم جاتا ہے وہیں پر شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر تمام قصبہ جات میں لوگوں کوپانی کے سپلائی نل جم جانے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ رات کو درجہ حرارت منفی ہونے کی وجہ سے پانی کے سپلائی نل جم جاتے ہیںجس کے نتیجے میں لوگ پانی سے محروم ہوجاتے ہیںپانی کے نل منجمد ہوجانے سے لوگ صبح و شام پینے کے صاف پانی سے محروم ہوجاتے ہیں خاص کر صبح کے وقت تمام نل جم جانے سے اہلیان وادی پانی کی ایک ایک بوند کو ترستے ہیں ۔ ادھر جمے ہوئے نلوں کو پگلانے کیلئے لوگ صبح سویرے پانی کی سپلائی پائپوں اور نلوں پر گرم پانی ڈالنے میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں جبکہ کئی لوگ ان سپلائی پائپوں کو آگ کے ذریعے بھی پگلانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ادھر لوگوںنے کہا ہے کہ نلوں میں پانی جم جانے کی وجہ پانی کی سپلائی کو شام کے بعد منقطع رکھنا ہے ۔ لوگوںنے کہا ہے کہ جب شام کو پانی سپلائی بند کی جاتی ہے تو سپلائی پائپوں میں جو پانی جمع ہوتا ہے رات کو درجہ حرارت منفی ہونے کے نتیجے میں وہ پانی نلوںمیں ہی جم جاتا ہے ۔ لوگوں نے کہا ہے کہ اگر پانی کی سپلائی متواتر چالو رہے گی تو نلوں میں پانی جمے گا ہی نہیں لوگوں نے اس حوالے سے محکمہ پی ایچ ای کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے پر سنجیدگی سے لیکر رات کو پانی کی سپلائی منقطع کرنے کا سلسلہ فی الحال بند کریں تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے چھٹکارا مل جائے انہوںنے کہا کہ اگر رات بھر پانی سپلائی چالو رہے گی تو پانی جمے گا نہیں۔
