وادی میں ایندھن کا وافر مقدار موجود ، لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں / صوبائی کمشنر

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /02جنوری

نئے مجوزہ قانون کے خلاف ملک بھر میں ٹرانسپورٹروں کے ہڑتال کے چلتے وادی کشمیر میں پیٹرول پمپوں پر لوگوں کی بھاری بھیڑ کے بیچ صوبائی کمشنر کشمیر نے کہا کہ وادی کشمیر میں تقریباً ایک ماہ کیلئے پٹرول، مٹی کے تیل اور ایل پی جی کا کافی ذخیرہ موجود ہے اور لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹروں کے ہڑتال کا اثر کشمیر پر پڑنے نہیں دیا جائے گا ۔

صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بد ھوری نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ گاڑیوں اور بوتلوں کے ساتھ پٹرول پمپوں پر پہنچ کر خوف و ہراس پیدا نہ کریں اور کہا کہ وادی میں تقریباً ایک ماہ کیلئے پٹرول، مٹی کے تیل اور ایل پی جی کا کافی ذخیرہ موجود ہے۔

Share This Article