نیوزی لینڈ میں غیرملکیوں کے گھر خریدنے پر پابندی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ویلنگٹن،(یو این آئی)نیوزی لینڈ میں غیر ملکی شہریوں پر گھر خریدنے پر پابندی عائد کردی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت نے غیر ملکی افراد پر گھر خریدنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

یہ افراد مہنگے گھر خرید کر نیوزی لینڈ میں چھٹیاں گزارنے آتے ہیں، جس کے باعث امیر غیر ملکیوں کی دولت کے سامنے مقامی افراد کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ غیر ملکی شہریوں کے گھر خریدنے پر پابندی کا قانون بدھ کے روز نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ سے منظور کیا گیا۔

گزشتہ برس نیوزی لینڈ دنیا بھر کے امیرترین افراد کی پسندیدہ جگہوں میں سے تھا۔ ہالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار جیمز کیمرون، جولیان روبرٹسن اور روس کے مشہور بزنس مین میخائل کیمچ کی نیوزی لینڈ کے مہنگے ترین علاقوں میں جائیدادیں ہیں جبکہ گزشتہ برس یہ بات سامنےآئی تھی کہ امریکہ کی مشہور آن لائن منی ٹرانسفر کمپنی پے پال کے شریک چیئرمین اورڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی پیٹر تھائل کی بھی نیوزی لینڈ میں نہ صرف جائیداد ہے بلکہ انہیں حکومت کی جانب سے وہاں کی شہریت بھی دی گئی ہے۔ یہ بات منظر عام پرآنے کے بعد ہی اس حوالہ سے قانون بنایا گیا جو گزشتہ روز پارلیمنٹ سے منظور کرلیا گیا ہے۔

Share This Article