نوہٹہ میں شہری کو کچلنے کا معاملہ، سی آر پی ایف کے خلاف 2ایف آئی آر درج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
in Srinagar, Indian controlled Kashmir.(AP Photo/Dar Yasin)

سرینگر؍02؍جون؍ ؍ نوہٹہ میں سی آر پی ایف گاڑکی ٹکر سے نوجوان کی موت واقع ہونے کے بعد پولیس نے سی آر پی ایف ڈرائیور کے خلاف ’’ہٹ اینڈ رن ‘‘ کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔ ایس ایس پی سرینگر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق نوہٹہ میں جمعہ کے روز سی آر پی ایف گاڑی نے چار نوجوانوں کو کچل ڈالا جن میں سے بعد میں ایک کی موت واقع ہوئی ۔ نمائندے کے مطابق پولیس نے سی آر پی ایف کے خلاف ’’ہٹ اینڈ رن ‘‘ کے تحت کیس درج کیا ہے۔ ایس ایس پی سرینگر امتیاز اسماعیل پرے کے مطابق اس ضمن میں دو ایف آئی آر درج کئے گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ نوہٹہ پولیس اسٹیشن میں اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 18/2018زیر دفعہ 307,148,149,152,336,427آر پی سی اور ایف آئی آر زیر نمبر 19/2018زیر دفعہ 279,337آر پی سی کے تحت کیس درج کیا ہے۔

Share This Article