اکلوتا بھائی دو کمسن بہنوں کو پال رہا تھا
سرینگر؍02؍جون؍ جے کے این ایس ؍ نوہٹہ میں سی آر پی ایف گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والا نوجوان گھر کا واحد کفیل تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ نوجوان اپنے پیچھے دو کمسن بہنوں کو چھوڑ گیا ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ کمسن بہنوں کا اب کوئی سہارا نہیں کیونکہ اکلوتابھائی ہی اُن کی کفالت کر رہا تھا۔ جے کے این ایس کے مطابق قیصر احمد بٹ نامی نوجوان جو کہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا گھر کا واحد کفیل تھا۔ مقامی لوگوں کے مطابق کئی برس قبل ماں اور باپ کا سایہ سر سے اُٹھا تو بھائی نے اپنے دو کمسن بہنوں کی کفالت کرنے کا بیڑا اُٹھا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ کئی ماہ قبل ہی قیصر احمد نے کام کرنا شروع کیا تاہم نہ جانے کس کی نظر لگی کہ دو کمسن بہنوں کے سر سے اکلوتے بھائی کا سہارا اُٹھ گیا۔ قصیر احمد نے اپنے پیچھے دو کمسن بہنوں کو چھوڑا ہے۔

