نومبر اور دسمبر 2023 میں منعقد ہونے والے کئی امتحانات اگلے احکامات تک ملتوی: جے کے پی ایس سی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،21 نومبر

جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن (جے کے پی ایس سی) نے ماہ رواں یعنی نومبر اور دسمبر میں منعقد ہونے والے کئی امتحانات کو اگلی نوٹس جاری ہونے تک ملتوی کر دیا ہے۔طلبا کو کہا گیا ہے کہ وہ ان امتحانات کے لئے تیار رہیں جن کو کمیشن کی ہدایت پر جلد ہی منعقد کیا جا سکتا ہے۔

کمیشن کی طرف سے جاری ایک نوٹس میں کہا گیا: ‘دفتری نوٹس مورخہ 9 نومبر 2023 اور 16 نومبر 2023 کے تسلسل میں تمام متعلقہ امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 26 نومبر 2023، 4 دسمبر 2023،10 دسمبر 2023، 12 دسمبر 2023 اور 17 دسمبر 2023 کو منعقد ہونے والے تحریری/ محکماتی امتحانات کو اگلی نوٹس جاری ہونے تک ملتوی کیا جاتا ہے’۔نوٹس میں امید واروں کو ان امتحانات کے لئے تیار رہنے کا مشورہ دیا گیا جن کو کمیشن کی ہدایت پر مختصر نوٹس پر منعقد کیا جا سکتا ہے۔

Share This Article