نوجوانوں کو تنگ طلب کرنا قابلِ مذمت :ساگر

By
4 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

شہر خاص میں کاروباری اور تجارتی اداروں کو منصوبہ بند سازش کے تحت متاثر کیا گیا

سرینگر:۹،جون:/ اپوزیشن جماعت نیشنل کانفرنس نے الزام عائد کیا ہے کہ شہر خاص کے دکانداروں کو جان بوجھ کر عتاب کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ نوجوانوں کو تنگ طلب کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 3سال سے لگاتارکر فیو اور بندشوں سے یہاں کے کاروباری اور تجارتی اداروں کو منصوبہ بند سازش کے تحت متاثر کیا گیا۔کے این این کے مطابق شہر خاص کے دکانداروں کو جان بوجھ کر عتاب کا نشانہ بنانے اور نوجوانوں کو تنگ طلب کرنے کی کارروائیاں ناقابل قبول قرار دیتے نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا ہے کہ حکومت کے اس طرز عمل سے شہر خاص کے دکاندار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ3سال سے کرفیو کلچرنے شہر خاص کو اقتصادی بدحالی کا شکار بنا دیا ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو شہر خاص کے گوجوارہ، نوہٹہ، شام پورہ، جامع مسجد، پاندان، خواجہ بازار، کلی پورہ اور باغ دلاور خان سمیت درجنوں علاقوں کے دورے کے دوران مختلف مقامات کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 3سال سے لگاتارکر فیو اور بندشوں سے یہاں کے کاروباری اور تجارتی اداروں کو منصوبہ بند سازش کے تحت متاثر کیا گیا اور اب دکانوں کے اندر ٹیئر گیس شلنگ اور پیلٹوں کی بوچھار کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ جامع مسجد میں نمازوں پر پابندی اور اس کے اندر ٹیئر گیس شل پھینکنا معمول بن گیا ہے۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ دورے کے دوران انہوں نے لوگوں کے مسائل و مشکلات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے تعمیراتی پروجیکٹوں پر جاری کام کا بھی جائزہ لیا اور ایام شب قدر اور عید الفطر کے سلسلے میں عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کی بھی جانکاری حاصل کی۔ اس دوران انہوں نے باغ دلاور خان میں تعمیر ہونے والے شیر کشمیر گورنمنٹ ڈگری کالج(کلسٹر یونیورسٹی) کی جگہ کا معائینہ کیا۔ اس کالج کی تعمیر پر11کروڑ 37لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں ۔ ساگر کو بتایا گیا کہ کالج کا کام جولائی میں شروع ہوگا اور پہلے مرحلے میں 4کمرے جنگی بنیادوں پرتیار کرکے کالج حکام کے سپرد کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ انہوں نے 7کروڑ 11لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے کلی پورہ میرج ہال کا بھی جائزہ لیا ۔ انہیں بتایا گیا کہ ابھی تک اس میرج ہال پر 4کروڑ 70لاکھ روپے صرف کئے گئے اور دسمبر تک اس کے مکمل ہونے کی اُمید ہے۔ انہوں نے ایک کروڑ37لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے نمچہ بل میرج ہال کا بھی معائینہ کیا۔ انہوں نے ہائر سکینڈری سکول نوہٹہ پر ابھی بھی کام نہ شروع ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ مقامی لوگوں نے بھی شکایت کی حکومت اس سکول کی تعمیر میں لیت و لعل کررہی ہے۔ ساگر نے کہا کہ اس سکول کیلئے پہلے ہی اڑھائی کروڑ مختص رکھے گئے ہیں اور اس کے باوجود کام میں سست رفتاری افسوسناک ہے۔ اُن کے ہمراہ مختلف محکموں کے اعلیٰ حکام بھی تھے۔

Share This Article