نوجوان کرکٹ میچ دیکھنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے لقمہ اجل ، پلوامہ میں کہرام

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /17جون /

شوپیان ضلع کے واٹھو علاقے میں مقامی کرکٹ میچ دیکھنے کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ مہلوک نوجوان کی شناخت تابش شوکت مخدومی ساکنہ ریشی پورہ پلوامہ کے بطور ہوئی ۔ عین شاہدین کے مطابق تابش میچ دیکھ رہا تھا کہ اچانک زمین پر گر گیا۔انہیں فوری طور پر قریبی صحت کی سہولت میں لے جایا گیا اور بعد میں سرینگر کے ایک اسپتال میں ریفر کر دیا گیا۔

تاہم اسپتال کے ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ابتدائی رپورٹس بتاتی ہیں کہ تابش کو دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے ان کی اچانک موت واقع ہوئی۔ اس واقعے نے مقامی برادری کو صدمے اور سوگ میں مبتلا کر دیا ہے۔

Share This Article